وزارت خزانہ نے حکومتی قرضوں میں اضافے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قرضوں میں یومیہ 20 ارب روپے اضافے کی خبر درست تصویر پیش نہیں کرتی۔
قرضوں کی حقیقی صورتحال جانچنے کے لیے ان کا موازنہ جی ڈی پی سے کرنا ضروری ہے، قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب کم ہو کر مالی سال 2026 کے اختتام پر 68 فیصد رہ گیا۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومتی قرضوں میں اضافے کی سالانہ شرح مالی سال 2023 میں تقریباً 26 فیصد تھی، حکومتی قرضوں میں مالی سال 2026 میں نمایاں کمی کے بعد 7.7 فیصد رہ گئی۔
2026 میں حکومتی قرضوں میں اضافے کی شرح دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر رہی، مالی سال 2007 سے 2026 کے دوران یہ شرح اوسطاً 16.7 فیصد سالانہ رہی، اگست میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں جون 2026 کے مقابلے میں 689 ارب روپے کمی ہوئی۔