• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، رواں سال اموات کی تعداد 41 ہوگئی

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے، جناح اسپتال کراچی میں حیدرآباد کا 38 سالہ جاوید ریبیز کے باعث انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں سال صوبے میں اس مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 41ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاوید کو تقریباً چار ماہ قبل چہرے پر کتے نے کاٹا تھا، بعدازاں اسے پانی سے خوف، بخار اور نگلنے میں دشواری کی شکایات پر اسپتال لایا گیا، جہاں علاج کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکا۔ گزشتہ ہفتے جناح اسپتال میں بلدیہ ٹاؤن کے 70سالہ سید غلام رسول کی ریبیز کے باعث ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی، جنہیں کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسین نہیں لگوائی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید