روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے علاقے وولین میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کی رینی بندرگاہ پر 3 کارگو جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حملوں میں اوڈیسا بندرگاہ کی جانب جانے والے یوکرین کے مال بردار بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ویلادومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کے حوالے سے اتحادیوں کی جانب سے کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔