• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے ہفتہ وار بازار کے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کر دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہفتہ وار بازار کے اسٹال ہولڈرز کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات مکمل کیے بغیر اسٹال ہولڈرز کو کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔

اس حوالے سے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ روز خط جاری کر دیا۔

ادارہ ترقیات اسلام آباد (CDA) کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر جی سکس اور سیکٹر ایچ نائن کے ہفتہ وار بازار فی الحال نہیں کھل سکیں گے۔

خط کے مطابق بازاروں کی بندش کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر 100 فیصد عمل درآمد تک بازار بحال نہیں ہوں گے۔

خط میں بازار کھولنے کے لیے ریسکیو اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے این او سی لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات مکمل کیے بغیر اسٹال ہولڈرز کو کاروبار کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید