• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا جاوید قتل کیس: اہلخانہ نے مرکزی ملزم کے بھائی کا آڈیو پیغام جاری کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہلِ خانہ نے فارنزک اور ڈی این اے رپورٹس مبینہ طور پر مینج کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی ملزم فیصل اصغر کے بھائی کامل اصغر کا آڈیو پیغام میڈیا کو جاری کر دیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق آڈیو پیغام قتل کے دوسرے روز موصول ہوا تھا۔ 

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کامل اصغر نے 21 اگست کو رابطہ کر کے انہیں ڈی این اے رپورٹس کی تفصیلات بتائیں اور خاموش رہنے کا کہا۔

 خاندان کے مطابق ملزم کے بھائی نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھانے پر بھی اعتراض کیا تھا۔

اہلِ خانہ نے سوال اٹھایا ہے کہ حنا جاوید کو 20 اگست کو قتل کیا گیا تو فیصل اصغر کے بھائی کو اگلے ہی روز ڈی این اے رپورٹس کی تفصیلات کیسے معلوم ہوئیں؟ 

متاثرہ خاندان کے مطابق قتل کے دوسرے روز کامل اصغر نے آڈیو پیغام میں فارنزک شواہد کی تفصیلات بھی بتائی تھیں، جن میں 19 شواہد میں سے 15 مقامات پر ملازم ذیشان کی نشاندہی کا ذکر کیا گیا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ حالیہ پریس کانفرنس کے بعد ڈی آئی جی شعیب خرم نے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاہم ہم نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈی آئی جی سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پولیس کی تفتیش پر اعتبار نہیں رہا اور وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق ڈی آئی جی شعیب خرم نے سوشل میڈیا پر حنا جاوید قتل کیس سے متعلق سرگرمیاں کم کرنے کی درخواست بھی کی، جس پر ہم نے انہیں اپنے وکیل سے رابطہ کرنے کا پیغام دیا۔

قومی خبریں سے مزید