راولپنڈی میں قتل کی گئی حنا جاوید کے اہلخانہ نے پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کیا اور تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرانے کا مطالبہ کردیا۔
حنا جاوید کے بھائی فہد جاوید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ملزم فیصل اصغر کے خون اور ڈی این اے کے نمونے بھی میچ ہوگئے لیکن پولیس نے کہہ دیا کہ فیصل اصغر بے قصور ہے، پہلے دن سے ملازم ذیشان کو ہی مجرم ٹھہرایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او راولپنڈی کہہ چکے ہیں کہ فیصل اور اس کے خاندان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا۔
فہد جاوید نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے آج تک فیصل اصغر کے والد کو شامل تفتیش نہیں کیا۔