• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا ابوظبی میں میوزک فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان، اریجیت سنگھ و سونو نگم بھی پرفارم کریں گے

شاہ رخ خان---فائل فوٹو
شاہ رخ خان---فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ابوظبی میں موسیقی کے بڑے میلے ’یونیفائیڈ‘ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں اریجیت سنگھ، سونو نگم اور کرن اوجلا سمیت 15 سے زائد فنکار پرفارم کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک روزہ میوزک فیسٹیول 20 مارچ 2027ء کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے جزیرے یاس پر اتحاد لائیو میں منعقد کیا جائے گا۔

فیسٹیول کا مقصد بھارتی موسیقی کی مختلف نسلوں اور انداز کو ایک عالمی پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے، اس میں بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے مختلف علاقوں سے شائقین کی شرکت متوقع ہے۔

فیسٹیول میں ہندی گلوکار اریجیت سنگھ اور سونو نگم پرفارم کریں گے جبکہ پنجابی گلوکار اور ریپر کرن بھی میلے کا حصہ ہوں گے، منتظمین کے مطابق مزید فنکاروں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے اعلان پر شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ موسیقی میں بھی مختلف ثقافتوں اور برادریوں کو یکجا کرنے کی غیر معمولی طاقت موجود ہے، میں اپنی زندگی کا بڑا حصہ پردے پر کہانیاں سنانے میں گزار چکا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ کہانیاں لوگوں کو کس طرح قریب لاتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید