• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب کا خوشحال دیہات ایکٹ 2026 متعارف کروانے کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب کے دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس میں خوشحال دیہات ایکٹ 2026 متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر گاؤں میں عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ویلیج کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں 120 دیہات میں فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے ویلیج کمیٹیوں کی فوری تشکیل اور پلان طلب کرلیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کمیٹی کا سربراہ ہوگا، ڈپٹی کمشنر تمام ویلیج کمیٹیوں اور پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے۔

ویلج کمیٹیوں میں 4 عوامی اور 4 سرکاری نمائندے ہوں گے۔ ان میں ہیڈ ٹیچر، سیکریٹری یونین کونسل، ڈاکٹر اور دیگر شامل ہوں گے۔ ہر گاؤں میں سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے علاوہ پختہ گلیاں بھی بنائی جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ دیہات کی ترقی میں مقامی لوگوں کی مشاورت بھی شامل ہوگی، ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز متعلقہ دیہات میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے نگہبان ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ترقی اب بڑے شہروں تک ہی محدود نہیں، اس کے ثمرات ہر گاؤں تک بھی پہنچیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پنجاب کا ہر گاؤں مثالی ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید