• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں، ملک دشمن عناصر کا گٹھ جوڑ قابل قبول نہیں، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے ملک دشمن عناصر کا گٹھ جوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ایک بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی جیسے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملاقات کا ٹائم فریم اور ایک مستند حل موجود تھا، چیزیں اس وقت حل ہوجاتیں تو شاید معاملات اب مختلف ہوتے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اگر اسمبلیوں سے استعفے دیتی ہے تو 40 ارکان استعفیٰ نہیں دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ملک دشمن عناصر کا گٹھ جوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

قومی خبریں سے مزید