• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سخت گفتگو کی اور میں نے مولانا کے سخت بیانات پر سیاسی نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور ن لیگی رہنما کی مولانا کے بارے میں گفتگو پر کمنٹ نہیں کرسکتا، سیاست میں نو ریٹرن والی کوئی پالیسی نہیں ہوتی، کل کے دوست آج کے دشمن، کل کے دشمن آج کے دوست ہو جاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مزاحمت نہیں سیاست کرنی چاہیے، پی ٹی آئی سیاست کرے گی تو ان کو بہت اسپیس مل جائے گی۔

خواجہ آصف نے اپوزیشن جماعت کو مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سوشل میڈیا کے اثر سے نکل جائے تو یہ ان کی سیاست کےلیے اچھا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید