• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی کیلئے ملے 800 ارب کا آڈٹ کرایا جائے گا، ثمر بلور

خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر بلور نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لیے صوبے کو ملنے والے 800 ارب روپے کا آڈٹ کرایا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ چند دنوں میں وزیراعظم خیبر پختونخوا آئیں گے اور بڑے اعلانات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس قسم کے وسائل پنجاب میں دیکھتے ہیں اب خیبر پختونخوا میں بھی ہوں گے، لانگ مارچ گول مارچ بن گیا اور آگے نہیں گیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ بہت سارے وعدے عملی شکل اختیار نہیں کرتے، ہم وعدے کم کریں گے اور عمل زیادہ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی پارٹی اپنے سوشل میڈیا تک محدود ہوگئی ہے، جو ان اکاؤنٹس کے پیچھے تھے وہ ملک سے باہر ہیں۔

ثمر بلور نے یہ بھی کہا کہ ہر ہفتے اپنی کارکردگی پر رپورٹ پیش کروں گی، انسداد دہشت گردی کے لیے خیبر پختو نخوا کو ملنے والے 800 ارب روپے کا آڈٹ کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میران شاہ سے بچیوں نے میسجز کیے ہیں کہ 13 سال سے اسکول نہیں ہیں، ان بچیوں کےلیے اسکول بنانے کی کوشش کریں گے، پسماندہ علاقوں کے لیے بھی کچھ کرکے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صرف ایک کے جنازے میں شریک ہوئے، 10 آرمرڈ گاڑیاں پولیس کو دی گئیں، یہ گاڑیاں جب پہلے صوبے کو دی گئیں تو بڑے تکبر کے ساتھ واپس کردی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید