• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کا ہمالیائی خطے کے لیے نئے فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہمالیہ کپ کے نام سے نیا علاقائی فٹبال ٹورنامنٹ کرانے پر غور شروع کردیا۔

مجوزہ فیفا ہمالیہ کپ میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بھوٹان سمیت دیگر ممالک کی شرکت کا امکان ہے۔

مالدیپ اور سری لنکا کو بھی مجوزہ ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان، چین اور میانمار بھی ممکنہ شرکا میں شامل ہوسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئے ٹورنامنٹ کا مقصد جنوبی ایشیائی ممالک کو بین الاقوامی فٹبال کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔

فیفا صدر جیانی انفینٹینو کے دورہ بنگلا دیش اور بھوٹان میں علاقائی فٹبال کے فروغ کے لیے مشاورت کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید