کراچی/ راولپنڈی (عبدالماجد بھٹی/ ناصر چشتی )پاکستان نے ہوم ٹرائی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دیدی ، عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی ، پلیئر آف دی میچ قرار،فائنل کے لیے راہ ہموار کر لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔