• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر: مکان کے قریب بارودی مواد کا دھماکا، 4 افراد زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر کے علاقے شیر برج میں مکان کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مکان کے 2 کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکان کی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔

چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید