پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت نے فنکاروں میں پائی جانے والی عدم تحفظ کی کیفیت پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ فنکار اکثر اپنی صلاحیتوں اور کام کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار رہتے ہیں۔
حال ہی میں گلوکار نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے فنکار برادری کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
علی عظمت نے اعتراف کیا کہ فنکار واقعی عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں، کبھی اپنے کام سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوتے اور انہیں اس بات کی فکر رہتی ہے کہ عوام ان کے کام پر کس ردِعمل کا اظہار کریں گے۔
علی عظمت نے بتایا کہ میں خود بھی اپنے کام کے حوالے سے اسی وقت مطمئن اور پُراعتماد محسوس کرتا ہوں جب مجھے عوام کی جانب سے اچھا ردِعمل ملتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکار بھی مختلف کرداروں میں ڈھلتے رہتے ہیں، جس سے انہیں کسی حد تک ذہنی اطمینان حاصل ہوتا ہے۔