• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی عظمت کا نور جہاں سے متعلق بیان کیوں وائرل ہورہا ہے؟

پاکستان کے گلوکار علی عظمت نے ملکۂ ترنم میڈم نورجہاں کی شخصیت پر تنقید کی ہے جس کے بعد انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

علی عظمت نے ایک ٹاک شو میں ملکۂ ترنم کی ظاہری شکل کے بارے میں نازیبا ریمارکس دیے۔

دوران شو علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے جھمکے اور بُندے پہن کر اور اضافی میک اپ کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چِڑ ہوتی تھی۔

علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔


خیال رہے کہ علی عظمت پاکستانی میوزک انڈسٹری میں راک موسیقی کو شامل کرنے والے گلوکاروں میں سے ہیں، انہوں نے دہائیوں پہلے ایسی دھنیں ترتیب دیں جو آج نئے گانے والے بھی اپنا رہے ہیں۔

ایسی شخصیت کی جانب سے ملک کی لیجنڈ گلوکارہ کیلئے ایسے الفاظ استعمال کرنے پر موسیقی سے شغف رکھنے والے اس پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔

تازہ ترین