لاہور میں پولیس اہلکاروں نے پارکنگ اسٹینڈ کے ملازم کو 25 ہزار روپے چھیننے کی کوشش کے دوران چاقو مار کر زخمی کردیا۔
پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق پیسے چھیننے میں ناکامی پر کانسٹیبل نے چاقو کے وار کرکے ملازم کو زخمی کردیا، زخمی بابر غازی آباد میں ایل ڈی اے کے پارکنگ اسٹینڈ میں ملازم ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل نے بابر اور سرفراز کی تلاشی لی، جیب سے 25 ہزار نکال کر جانے لگا، کانسٹیبل کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے بابر کو چاقو مار دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل طالب اور اس کا نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، کانسٹیبل طالب حسین پر اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔