• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت ملتے ہی امام الحق کی ناقابلِ شکست ڈبل سنچری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھیلنے کی اجازت ملتے ہی  اوپننگ بلے باز امام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دینا شروع کردی۔ 

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے پریزیڈنٹ ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناقابل شکست ڈبل سنچری بنا ڈالی۔ 

غنی گلاس کے خلاف اپنی اس اننگز میں امام نے 311 گیندوں پر 19 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 200 رنز بنائے۔ 

او جی ڈی سی ایل نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔

اسے سے قبل غنی گلاس نے پہلی اننگز میں 232 رنز بنائے، اسکی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں دوسری اننگز جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید