• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی آج بھی وزیراعلیٰ، وسوسہ پھیلانے والے سانپوں کو شکست ہوگی: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اس وقت غیرجمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل
پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اس وقت غیرجمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیراعلیٰ ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اتفاق پر اس وقت غیرجمہوری فیصلہ سازوں کا حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیانیہ پھیلایا جارہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 68 ارکان بطور گروپ فیصلہ کرنے والے ہیں۔ کہا جارہا ہے بانی اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسی گروپ نے آخری دنوں میں سہیل آفریدی اور ٹیم سے رابطہ منقطع کیا تھا۔ کہا جارہا ہے اسی گروپ نے سرکاری جبر، ایمرجنسی اور گورنر راج کی راہ ہموار کی۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہ کرلی جائیں تب تک کسی سازشی بیانیے پر یقین نہ کیا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جنید اکبر خیبر پختونخوا میں پارٹی کے بدستور صدر ہیں۔ جنید اکبر کا تقرر بانی پی ٹی آئی نے خود کیا ہے، ان کی غیر موجودگی میں صوبے کے قائم مقام صدر علی اصغر خان ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی قانون اور آئین کی رو سے آج بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہیں۔ وسوسہ پھیلانے والے سانپوں اور سنپولیوں کو شکست ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید