• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی رینکنگ، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے ایک درجہ اوپر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم ایک درجے بہتری ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچی ہے جبکہ آسٹریلیوی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

آئی سی سی کی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں بھارتی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، نیوزی لینڈ دوسری اور جنوبی افریقی ٹیم تیسرے پوزیشن پر برقرار ہے۔

ٹیم پاکستان نے اپنے رواں سال 8 میچز میں سے 5 میں فتح سمیٹی ہے جبکہ اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید