• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر مالدیپ محمد معیزو کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور مالدیپ نے دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

قومی خبریں سے مزید