پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، وزیرِ اعلیٰ اور اسپیکر کو لاپتہ کیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اٹھایا جا رہا ہے، محمود اچکزئی بانئ پی ٹی آئی کے مقرر کردہ قائد حزب اختلاف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن سمیت اہم سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔