• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا، جو منظور نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو
بیرسٹر گوہر علی خان—فائل فوٹو 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا، میں نے استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر کے واپس کر دیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ 5 دن قبل دیا تھا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی 30 سال سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، ان کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید