سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے معاملے میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جمشید دستی کی ضمانت میں 4 نومبر تک توسیع کر دی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے وفاق اور تمام صوبوں سے جمشید دستی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جائزہ لیا جائے گا کہ آیا یہ کیس 2 رکنی بینچ سن سکتا ہے یا نہیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔