• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے این ایف نے ملزمہ انمول کے خلاف ضمنی چالان جمع کروا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

انسداد منشیات عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں درج منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران  اے این ایف نے ملزمہ انمول کے خلاف ضمنی چالان جمع کروا دیا۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل حکام نے ویڈیو لنک پر پیش کیا، ضمنی چالان میں ملزمہ انمول کے خلاف مقدمات کی تفصیلات شامل ہیں، اے این ایف نے شریک ملزم ناصر اور نسیم بی بی کو مفرور ظاہر کیا ہے۔

چالان کے مطابق ملزمہ انمول کے موبائل فون کے فرانزک سے بھی دیگر ملزمان سے روابط کے شواہد ملے، شریک ملزمان نسیم بی بی اور ناصر ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے مفرور ہیں۔

عدالت نے مفرور ملزم ناصر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی، جبکہ شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔

ملزمہ انمول کے اثاثے ضبط کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر  عدالت نے دلائل طلب کرلیے۔

قومی خبریں سے مزید