• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں شوہر اور بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون سے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ملتان میں شوہر اور کمسن بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، تین نامعلوم مسلح افراد کے خلاف شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خاتون کے شوہر کے مطابق شام کے وقت کزن کے بیٹے کی سالگرہ میں شرکت کے لیے گئے تھے، رات 11بجے کے قریب موٹرسائیکل پر واپس آرہے تھے، اس دوران تین مسلح افراد نے روکا۔

ایک ملزم نے خاتون پر جبکہ دوسرے نے بچوں پر اسلحہ تان لیا، جس کے بعد ایک ملزم خاتون کو سڑک سے نیچے درختوں میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی۔

قومی خبریں سے مزید