پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں شخصیات کی ملاقات ٹوکیو میں اے ایف سی کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی۔
پی ایف ایف صدر محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہیں۔
محسن گیلانی نے ایشیائی فٹبال کے مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔