کراچی (شکیل یامین کانگا ) وینس اے بی سی اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید عاصم خان بھی مصری کھلاڑی سے شکست کے بعد ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی سیمی فائنل میں داخل نہیں ہوسکا۔