• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں تقریبات کے انعقاد کیلئے وی سی کی پیشگی منظوری لازم قرار

کراچی (سید محمد عسکری) جامعہ کراچی نے تمام تقریبات، سیمینارز، کانفرنسوں اور دیگر پروگراموں کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی ہے۔ رجسٹرار آفس کے ذریعے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ منظوری کے لیے درخواست مجوزہ پروگرام سے کم از کم 15 روز قبل مکمل تفصیلات اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی تقریب کا انعقاد مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جاسکے گا۔

ملک بھر سے سے مزید