• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے اے ڈی سی، بی کام نتائج، کامیابی کا تناسب صرف 33.84 فیصد

کراچی (سید محمد عسکری) جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)/بی کام سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج میں سرکاری کالجز کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔ بیشتر سرکاری کالجز کے نتائج خراب رہے جو محکمہ کالج ایجوکیشن کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)/بی کام سالانہ امتحانات 2025ء میں مجموعی کامیابی کا تناسب 33.84فیصد رہا۔ امتحان دینے والے 8,204 امیدواروں میں سے 2,776 کامیاب اور 5,428 ناکام ہوئے۔ طالبات میں کامیابی کا تناسب 41.11 فیصد، جبکہ طلبہ میں صرف 25.32 فیصد رہا۔ کالج وار نتائج میں بعض اداروں کی کامیابی 100 فیصد رہی، تاہم ان میں کئی جگہ امیدواروں کی تعداد صرف ایک تھی؛ دوسری جانب متعدد کالجوں میں کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا۔طالبات کے نتائج میں عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے 87 میں سے 33 امیدوار، یعنی 37.93 فیصد؛ الحمد کالج آف پروفیشنل ایجوکیشن کے 27 میں سے 10، یعنی 37.04 فیصد؛ علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے 45 میں سے 13، یعنی 28.89فیصد؛ اے پی ڈبلیو اے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے 71 میں سے 21، یعنی 29.58 فیصد؛ اور بحریہ فاؤنڈیشن کالج کا ایک امیدوار شریک ہوا، جو کامیاب نہ ہوسکا۔ بی اے ایم ایم، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے 123 میں سے 51، یعنی 41.46 فیصد؛ کیمز گرلز کالج کے 21 میں سے 12، یعنی 57.14 فیصد؛ کالج آف اکاؤنٹنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا ایک امیدوار کامیاب ہوا؛ کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے 11 میں سے دو، یعنی 18.18 فیصد؛ جبکہ فاطمیہ کالج کے 15 میں سے 12، یعنی 80فیصد امیدوار پاس ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید