کراچی (سید محمد عسکری) جامعہ کراچی نے امتحانی نظام کی کارکردگی، شفافیت اور جواب دہی بہتر بنانے کیلئے اس کا جامع آڈٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 23اکتوبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر آفس آف دی ایگزامینیشنز کے تنظیمی ڈھانچے، کارکردگی، افرادی قوت اور اندرونی نگرانی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی کے کنوینر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن ہوں گے، جب کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر سلیمان احمد، امتحانیبورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید یوسف اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ایسوسی ایٹ رجسٹرار ڈاکٹر شاہ منیر کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔