54 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی800 میٹرز میں واپڈا کی نازیہ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
نازیہ نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 25.10 سیکنڈ میں طے کیا۔
خواتین کی 800 میٹرز میں ایچ ای سی کی ندا کریم نے سلور اور واپڈا کی ردا نے برانز میڈل حاصل کیا۔
دوسری جانب خواتین کی 400 میٹرز ہرڈلز میں ایچ سی ای کی کنزا فاطمہ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
400 میٹرز ہرڈلز میں واپڈا کی مسرت شاہین نے سلور اور واپڈا ہی کی جویریہ خان نے برانز میڈل حاصل کیا۔