• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل کنٹریکٹ چینی کمپنی کو دے دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل کنٹریکٹ چینی کمپنی کو دے دیا گیا۔

واپڈا کے ترجمان کےمطابق دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون) کنٹریکٹ چینی کمپنی پاور چائنا اور آئیکان کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایچ ایم ون کنٹریکٹ 133 ارب 18 کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عارف علی اور جوائنٹ وینچر کے نمائندے لنگ جیانکے نے اس کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چیئرمین واپڈا محمد سعید نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم چلاس سے 40 کلو میٹر جنوب میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی تکمیل پر 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا، جس سے 4500 میگا واٹ کم لاگت، ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید