• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد، مدعی کے راضی نامہ پر عدالت نے ملزم کو ڈسچارج کردیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لاہور میں پیٹرول پمپ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملہ پر عدالت نے گرفتار ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد علی امجد نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے مطابق مدعی نے ملزم سے راضی نامہ کرلیا ہے، مدعی نے بیان دیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر واقعہ ہوا۔ 

عدالتی فیصلے مطابق مدعی نے بیان دیا کہ اس کیس پر مزید کارروائی نہیں چاہتا، پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لیے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ 

عدالت ملزم سعادت انیس کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔ لاہور کے تھانا چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید