• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول سامنے آگیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایک روزہ مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

اے سی سی اعلامیے کے مطابق مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 19 تا 29 نومبر قطر میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور یو اے ای کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں گروپ اے کا حصہ ہیں۔

پاکستانی ٹیم 20 نومبر کو یو اے ای، 22 نومبر کو بھارت اور 23 کو نیپال کے خلاف میدان میں اترے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید