کراچی ( شکیل یامین کانگا )ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے کرٹس ملک اور کریم الہامے وینس اے بی سی اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ کریک کلب میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز میں مصری کھلاڑی چھائے رہے۔ مردوں کے سیمی فائنل میں کریم الہمامے نے ملائشیا کے یی ژیان سیو کو ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے کرٹس ملک نے مصر کے یاسین شودے کو ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والے کھیل میں شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ خواتین کیٹگری میں نمبر دو سیڈ امینہ الریہانے نے نادین شاہین کو اور روان الاعرابی نے حبیبہ رزک کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔