• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ ٹیم کی ازسرنو تشکیل، شان مسعود سمیت کئی بڑے نام باہر

کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹر ریڈ بال فارمیٹ میں نئی ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ پانچ ٹیسٹ پہلے37 سالہ شان مسعود کپتان تھے ، انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں95 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود وہ ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ وہ پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا تھے لیکن پی سی بی نے اپنی پریس ریلیز ان کی انجری کا ذکر نہیں کیا۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ ویسٹ انڈیز میں جیتا تھا جس میں آف اسپنر ساجد خان نے8 وکٹیں حاصل کیں اور مشکل وقت میں30 رنز بناکر پاکستان کو برتری دلوائی۔ سلمان علی آغا اور اسپنر علی عثمان وہ کھلاڑی ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد دیگر پانچ کھلاڑیوں کے ساتھ وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ امام الحق ، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رئوف بھی ٹیم میں جگہ حاصل نہ کرسکے۔ بائیں ہاتھ کے 26 سالہ بیٹر محمد طحہ نے پریذیڈنٹ ٹرافی کے سات میچوں میں تین سنچریوں کی مدد سے 730رنز اسکور کیے ہیں جس میں ایک ڈبل سنچری شامل ہے۔ محمد سلیمان نے تین سنچریوں کی مدد سے 652 رنز بنائے ہیں۔ سمیر منہاس نے پہلا فرسٹ کلاس سیزن کھیلا اور 405 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید