کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) سہ فریقی سیریز میں شاداب خان کی شاندار سنچری نے پاکستان کی شکست کو یادگار فتح میں بدل دیا،صدر ،وزیر اعظم کی مبارکباد، سہ فریقی سیریز میں انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا،پاکستان نے فائنل میں جگہ بنالی،154رنز پر 9وکٹ گرگئیں تھیں۔ شاہین آفریدی نے چار وکٹ لیے۔ 154 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ شاداب 96 گیندوں پر 13 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے 113 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ حارث رؤف نے 7 ناٹ آؤٹ رنز بنائے، دونوں نے آخری وکٹ پر 89 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ شاداب کو 97 رنز پر ریویو کے ذریعے زندگی ملی۔ پاکستان نے فائنل میں جگہ بنالی۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ نے 241 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ نے 111 گیندوں پر 105 ، سیم کرن 42 اور گس اٹکنسن نے 36 رنز بنائے۔ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لی۔ رضا اللہ نے ون ڈے ڈیبیو کیا۔