• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حیدرآباد بورڈز کے چیئرمین کے لئے انٹرویوز شروع

کراچی( سید محمد عسکری) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے چیرمین کے عہدوں کیلئے انٹرویوز کا عمل باقاعدہ شروع ہوگیا ہے۔ چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سرچ کمیٹی امیدواروں کے انٹرویو کررہی ہے۔ ان دونوں بورڈز کے لیے 56 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے جب کہ 137 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ میٹرک بورڈ کراچی اور حیدرآباد بورڈ کے چیرمین غلام حسین سہو اور پروفیسر شجاع احمد مہسر رواں برس مئی میں محکمۂ بورڈز و جامعات کی مبینہ غیر ضروری مداخلت، تقرریوں میں اثر و رسوخ اور انتظامی فیصلوں میں رکاوٹوں کے باعث احتجاجا مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد چیرمین کے عہدوں کی اسامیاں خالی ہوگئی تھیں۔ 56 نمایاں امیدواروں میں بریگیڈیئر (ر) سید وسیم اختر ، بریگیڈیئر (ر) غلام رضا، محمد عمران خان چشتی، ڈاکٹر شبیب الحسن، ڈاکٹر فاروق حسن، پروفیسر کرم حسین، سید ذولفقار علی شاہ،مظفر علی بھٹو، شفیع محمد شر، محمد سلمان سیال، ڈاکٹر سید عاصم علی، ارمان احمد، ڈاکٹر ثمر رضا تالپور، ڈاکٹر شفیق احمد رند، غلام مرتضیٰ میمن، یار محمد بلادی، ڈاکٹر نوید الرب، ڈاکٹر علی احمد بروہی، خالد احسان، عبدالغفار بھٹو، عبدالرزاق میمن، ڈاکٹر حمزو خان تگڑ، دلاور علی منگی، حفیظ اللہ، امداد علی لاشاری، رفیعہ بانو، امیر حسین قادری، ڈاکٹر بدرالدین اور دیگر شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید