• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کا سینٹرل اپریزمنٹ یونٹ کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا، ترجمان کسٹمز

کراچی (سہیل افضل) کسٹمز کا سینٹرل اپریزمنٹ یونٹ (CAU) کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا جائیگا، یہ کسٹمز نظام کو جدید بنانے کے عمل کا اگلا مرحلہ ہے، تاہم فزیکل ایگزامینیشن اور بندرگاہوں کی کارروائیاں کراچی میں جاری رہیں گی، تاجروں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ کراچی کلکٹریٹس سے رجوع کرنے کی سہولت بھی حاصل رہے، کسٹمز کلیئرنس کا اوسط وقت 40.2 گھنٹے سے کم ہو کر 20.57 گھنٹے رہ گیا ہے، جبکہ اب 83 فیصد کنسائنمنٹس 48 گھنٹوں کے اندر کلیئر کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ (FCA) سسٹم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سینٹرل اپریزر یونٹ (CAU) کی اسلام آباد منتقلی کسٹمز نظام کو جدید بنانے کے عمل کا اگلا مرحلہ قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید