کراچی (بابر علی اعوان)جناح اسپتال کراچی میں پوری رات بجلی بند، ہنگامی جنریٹرز سافٹ ویئر خرابی کے باعث ناکارہ، دو مریض جاں بحق، درجنوں کی حالت غیر، آئی سی یو سمیت مختلف شعبوں میں مریضوں کو شدید مشکلات،سندھ کے سب سے بڑے سرکاری طبی مرکز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن نے اسپتال کے ہنگامی طبی نظام کی قلعی کھول دی، گزشتہ شب سے صبح تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کے باعث جہاں اسپتال کے مختلف شعبوں میں علاج معالجے کا نظام بری طرح متاثر ہوا، وہیں آئی سی یو میں زیر علاج دو مریضوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں مریضوں کی حالت غیر ہوگئی۔