• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز میں ناکام بابراعظم کی ورلڈکپ پلان میں شمولیت پر سوال اٹھنے لگا

کراچی(عبدالماجدبھٹی)تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میں بھی بابر اعظم کی بیٹنگ پاکستانی ٹیم کو دھوکا دے گئی اور وہ ہوم گراونڈ پر ہوم کراوڈ کے سامنےصفر پر سلپ میں کیچ آوٹ ہوگئے۔ ٹورنامنٹ کے پانچوں میچوں میں ناکام رہنے کے بعد ان کی اگلے سال ورلڈ کپ کی پلاننگ میں شمولیت سوالیہ نشان بن گئی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں کپتان برقرار رکھا ہوا ہے۔بابر اعظم پنڈی اور لاہور میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے۔انہوں نے پانچ میچوں میں118رنز بنائے ان کا سب سے زیادہ اسکور45 رنز تھا۔بابر اعظم پانچوں اننگز میں مختلف طریقے سے آوٹ ہوئے لیکن ان کی بیٹنگ میں اعتماد کی کمی دکھائی دی۔انگلینڈ میں وہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔32سالہ بابر اعظم نے آخری اننگز میں76رنز بنائے لیکن سیریز کی بقیہ تین اننگز میں وہ21رنز بنانے میں کامیاب ہوئے پاکستان کو سیریز کے تینوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔دس ماہ بعد ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا،نمیبیا اور زمبابوے میں ہونا ہے۔

اسپورٹس سے مزید