• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفات، سعد اور حسن سے ماہرین متاثر، پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار

کراچی (عبدالماجدبھٹی) لاہور میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میں جہاں فخر زمان کی سنچری کا چرچہ ہے وہیں نوجوان مرزا سعد بیگ، عرفات منہاس اور حسن نواز نے بھی سب کو متاثر کیا ، ماہرین انہیں پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔ کپتان شاہین آفریدی نے پانچ میچوں میں دس وکٹیں لیں اور فائنل کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عرفات منہاس نے9 شکارکیے اوردو ففٹیوں کی مدد سے149رنز بنائے۔ حسن نواز اور سعد بیگ نے185، 185رنز بنائے۔ فائنل میں عرفات منہاس نے61 رنز31 گیندوں پر بنائے۔ سعد بیگ نے پہلی ففٹی بنائی۔ فخر زمان نے گھٹنے کی انجری کے باوجود بارہویں سنچری بنائی۔ وہ فائنل میں دوسنچریاں بنانے والے سعید انور کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ سعد بیگ کی مثبت بیٹنگ سے مجھ پر دباؤ کم ہوا۔ عرفات منہاس نے کہا کہ کریز پر مسلسل بات چیت اور ایک دوسرے پر اعتماد کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔ سعد بیگ نے کہا کہ فائنل میں کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر رہوں۔

اسپورٹس سے مزید