• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنف: رانا محمد شاہد

صفحات: 204، قیمت: 1500

ناشر: حُسنِ ادب، فیصل آباد۔

فون نمبر: 7094506 - 0345

زیرِنظر کتاب کے مصنف رانا محمّد شاہد کی عُمر بہت زیادہ نہیں، لیکن اُن کی تحریریں اُن کی عُمرپیچھے چھوڑ گئی ہیں کہ ایسا رواں دواں اندازِ تحریر، برسوں کی ریاضت مانگتا ہے۔ مذکورہ کتاب افسانوں اور کہانیوں پر مشتمل ہے، لیکن مصنف  نے ’’اپنی بات‘‘ کے عنوان سے جو مضمون لکھا ہے، وہ کہانیوں، افسانوں پر بھی بھاری ہے۔ اندازہ ہوتا ہے کہ مصنف کی افسانوی ادب پرگہری نظرہے، اِسی لیے اپنے افسانوں، کہانیوں میں اختصار پیشِ نظر رکھا اورافسانے، کہانی کو گڈمڈبھی نہیں ہونے دیا۔

درحقیقت ان کی کہانیاں، افسانے معاشرتی اور سماجی زندگی کا نوحہ ہیں۔ مصنف نےافسانہ نگاری کا آغاز2002 ء میں کیا، جب کہ ان کی نگارشات مُلک کےبڑے اخبارات و جرائد میں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔ مصنف کی چند سطور ملاحظہ فرمائیں۔ ’’میری کہانیوں کے کردار اِسی معاشرے کے عکّاس ہیں، وہ سماجی سچائیوں کے کس قدرقریب ہیں، اس کا فیصلہ قارئین پر منحصر ہے کہ ایک تخلیق، ان گنت تکلیفوں، اذیتوں کے بعد وجود میں آتی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ کوئی بھی فن کار سماج کے درد کو کتنا ہی نمایاں کرلے، وہ اُس اصل کرب کو بیان کرنے سے قاصر رہتا ہے، جس سے وہ حقیقی کردار گزرا ہوتا ہے۔‘‘ ان سطورکے بعد مزید کچھ لکھنے کی گنجائش نہیں رہ جاتی۔

کتاب میں کُل 22 افسانے، کہانیاں شامل ہیں اور ہر کہانی سےایک نیا ہی زاویۂ زندگی سامنے آتا ہے۔ نیز، کتاب میں جمیل احمد عدیل، طاہر جاوید مغل، عائشہ سلیم، اُم کلثوم اور حمنا کے توصیفی مضامین بھی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید