• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے: مصدق ملک

مصدق ملک---فائل فوٹو
مصدق ملک---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تہذیب کو آج ایک نئے خطرے، یعنی موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے جو ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اپنی تہذیبی تاریخ کے 3 اہم ادوار کا امین ہے، دہلی کا پرانا قلعہ بذاتِ خود تاریخ کی ایک مکمل داستان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کے مختلف ادوار کے حکمرانوں نے مل کر اس قلعے کے تاریخی ورثے کو تشکیل دیا، وسطی ایشیا سے آنے والے ہمایوں نے اس قلعے کی بنیاد رکھی، ایک دوسرے کے حریف ہمایوں اور شیر شاہ سوری آج اسی قلعے کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تاریخی روابط شمال میں بخارا، سمرقند اور مغرب میں فارس اور عرب تک پھیلے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق گندھارا کا بدھ فنِ تعمیر شاہراہِ ریشم کے ذریعے وسطی ایشیا اور چین تک پہنچا، وادی سندھ، گندھارا، وسطی ایشیا، فارس اور عرب کے تاریخی و ثقافتی روابط ہماری تہذیبی تاریخ کا اہم امتزاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید