کراچی (ذیشان صدیقی /اخترعلی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فائن آرٹس و میوزک ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ،’گھن چکر‘ اور تحریکِ نسواں کاڈرامہ ’منٹو میرا دوست‘ پسند کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کلچر فیسٹیول کے نویں روز بچوں کے لئے ناروے کے تھیٹر گروپ ’’Erler Teaterkompani‘‘ کا ایڈونچر سے بھرپور پلے ’’Gangster Hunting with Daisy Detective‘‘ پیش کیا گیا، جبکہ کینیا اور پولینڈ کے فنکاروں کی فائن آرٹس ورکشاپس، امریکی موسیقاروں کی میوزک ورکشاپ، پاکستانی اور اسٹوڈنٹ فلموں کی نمائش، فرحان رحیم کا مزاحیہ تھیٹر ’’گھن چکر‘‘، تحریکِ نسواں کا ڈراما ’’منٹو میرا دوست‘‘ اور میوزیکل کنسرٹ ’’Pure Vibes with Ali Noor‘‘ بھی دن بھر کی سرگرمیوں کا حصہ رہے۔