کراچی( اخترعلی اختر ) کلچرل فیسٹیول کے دسویں روز پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور موسیقاروں اور گلوکاروں نے اپنی روایتی اور جدید موسیقی سے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے۔ بلوچستان کے معروف لوک موسیقار استاد نور بخش نے اپنی منفرد بلوچی موسیقی اور روایتی سازوں کی دلکش دھنوں سے سامعین کو مسحور کیا، جبکہ خیبر پختونخوا کے معروف فوک فیوژن بینڈ ’’Khumariyaan‘‘ نے خیبر اور بولان کی موسیقی کے امتزاج سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔