• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کی قیادت کی مدت میں ایک سال کی توسیع

لندن (سعید نیازی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے برطانیہ میں پارٹی کی قیادت کی مدتِ عہدہ میں 22 ستمبر 2027 تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر احسن ڈار اور یوتھ ونگ کے صدر خرم بٹ سمیت دیگر عہدیداران اپنی ذمہ داریاں اسی تاریخ تک جاری رکھیں گے۔ اس فیصلے کا اعلان 8 نومبر 2026 کو جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا، جس پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دستخط ہیں، جو مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور اور اوورسیز پاکستانیوں کے شعبے کے سربراہ ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید