کراچی ( اخترعلی اختر) ورلڈ کلچر فیسٹیول ، بارہویں روز آذربائیجان کی مجسمہ سازی کی ماسٹر کلاس، کینیا کی میوزک اور فرانسیسی ڈانس ورکشاپس،بین الاقوامی فلم اسکریننگ اور تھیٹر، فیسٹیول کے میڈیا پارٹنرز جنگ اور جیو ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے بارہویں روز کا آغاز آذربائیجان کے ماہر مجسمہ ساز مشفق حیدروف (Mushfig Heydarov) کی ماسٹر کلاس سے ہوا، جو SOVAPA کے طلبا کے لئے منعقد کی گئی۔