• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، مظاہروں کے بعد کم ازکم اجرت میں اضافہ، مزدور تنظیموں نے مسترد کردیا

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری مظاہروں کے بعد حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد جنوری کے بجائے دسمبر سے کرنے کا اعلان کردیا،مظاہروں کے بعد کم ازکم اجرت میں اضافہ،مزدور تنظیموں نے مسترد کردیا۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم سیباسٹین لیکورنو نے مزدور تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ کم از کم اجرت میں دسمبر سے 1 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔فرانسیسی وزیر محنت کے مطابق اضافے کے بعد ماہانہ کم از کم اجرت بڑھ کر ایک ہزار 502 یورو ہوجائے گی، جو موجودہ اجرت سے 24 یورو زیادہ ہے۔ م مزدور تنظیموں نے حکومتی اعلان کو ناکافی قرار دیا ہے، فرانس کی سب سے بڑی مزدور تنظیم سی ایف ڈی ٹی نے کم از کم اجرت میں 100 یورو اضافے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بائیں بازو کی تنظیم سی جی ٹی تقریباً 150 یورو اضافے کی خواہاں ہے۔ فرانس میں صدارتی انتخابات سے 5 ماہ قبل مہنگائی اور قوت خرید کا بحران اہم سیاسی معاملہ بن چکا ہے۔صدر ایمانوئل میکرون اپنی دوسری مدت مکمل کر رہے ہیں اور آئینی طور پر تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اہم خبریں سے مزید